HRM [Gary Dessler], Complete Book Objectives of 12 Chapters HRM [Gary Dessler], Complete Book Objectives of 12 Chapters HRM [Gary Dessler], Complete Book Objectives of 12 Chapters HRM [Gary Dessler], Complete Book Objectives of 12 Chapters HRM [Gary Dessler], Complete Book Objectives of 12 Chapters

Sunday, July 5, 2015

Namaz e Kasoof and Namaz e Khasoof




کسوف کا معنی سورج گرہن اور خسوف کا معنی چاند گرہن ہے۔ 

نماز کسوف وہ نماز ہے جو سورج گرہن کے وقت پڑھی جاتی ہے۔
نماز خسوف وہ نماز ہے جو چاند گرہن کے وقت پڑھی جاتی ہے۔

إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اﷲِ. لَا يَخْسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَّلَا لِحَيَاتِهِ. فَإِذَا رَأْيْتُمُوْهَا فَافْزَعُوْا لِلصَّلَاةِ.

 ’’بے شک سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں کسی کے مرنے جینے سے ان کو گرہن نہیں لگتا پس جب تم ان نشانیوں کو دیکھو تو نماز پڑھو۔‘‘


نماز کسوف کا طریقہ

جب سورج گرہن ہو تو چاہئے کہ امام کے پیچھے دو رکعتیں پڑھے جن میں بہت لمبی قرات ہو اور رکوع سجدے بھی خوب دیر تک ہوں، دو رکعتیں پڑھ کر قبلہ رُو بیٹھے رہیں اور سورج صاف ہونے تک اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہیں۔
سورج گرہن کی نماز کی نیت : نیت کرتا ہوں دو رکعت نماز نفل کسوفِ شمس کی، واسطے اللہ تعالیٰ کے، پیچھے اس امام کے، رُخ میرا قبلہ کی طرف، اَﷲُ اَکْبَر۔

نمازِ خسوف کا طریقہ

چاند گرہن کے وقت بھی چاند صاف ہونے تک نماز پڑھتے رہیں، مگر علیحدہ علیحدہ اپنے گھروں میں پڑھیں، اس میں جماعت نہیں۔
چاند گرہن کی نماز کی نیت : نیت کرتا ہوں دو رکعت نماز نفل خسوف قمر کی، واسطے اللہ تعالیٰ کے، رُخ میرا قبلہ کی طرف، اَﷲُ اَکْبَر