HRM [Gary Dessler], Complete Book Objectives of 12 Chapters HRM [Gary Dessler], Complete Book Objectives of 12 Chapters HRM [Gary Dessler], Complete Book Objectives of 12 Chapters HRM [Gary Dessler], Complete Book Objectives of 12 Chapters HRM [Gary Dessler], Complete Book Objectives of 12 Chapters

Friday, July 24, 2015

ظلم کی ایک داستان




من لا یرحم لا یرحم
ترجمہ:. جو رحم نہیں کرتا اس پہ رحم نہیں کیا جاۓ گا
 
"میری آپ سے گُزارش ہے کہ اسکو اتنا شئیر کریں کہ ایسا کرنے والوں تک پہنچ جائے۔"

کل رات میں اپنی فیملی کے ساتھ اسلام سے واپس آرہا تھا کہ ہم ایک جگہ کھانا کھانے کیلئے رکے. وہاں ہم نے ظلم کی ایک ایسی داستان دیکھی کہ دل خون کے آنسو پی کے رہ گیا.

ایک 9 سے 10 افراد پہ مشتمل خاندان نہایت مہنگے اور وافر مقدار میں کھانوں سے لطف اندوز ہورے تھے۔

ان کے ساتھ انکے اپنے 4 نوکروں بھی تھے. ان میں سے ایک لڑکا نوکر جو کہ 8 سے 9 سال کا تھا زمین پہ بیٹھا ہوا تھا کیونکہ اسے کرسی پہ بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی. اور پھر کچھ دیر کے بعد اسے کہا گیا کہ دوسری طرف منہ پھیر کے بیٹھو تاکہ تمہاری غلیظ آنکھیں ہمیں اور ہمارے بچوں کو کھاتے ہوئے مت دیکھ سکے. یاد رہے اس کو کھانے کو کچھ نہیں دیا گیا تھا. (پہلی تصویر دیکھیں)۔



باقی 3 نوکروں میں سے دو کو حکم دیا گیا کہ دیوار کی طرف منہ کرکے بیٹھیں اور اپنے ہاتھوں کو ذرا برابر بھی مت ہلائیں. سر کو ہلکی سی جنبش دینے کی بھی اجازت نہیں تھی.(دوسری تصویر دیکھیں)۔

اور سب سے بدترین حرکت وہ ایک 5 سال کی نوکرانی کے ساتھ کررہے تھے. وہ نوکرانی ان کے کھانے کے میز کے نیچے بیٹھی ان ہڈیوں اور بچے کھچے کھانے کا انتظار کررہی تھی جو کہ اس کی طرف ایسے ہی پھینکی جاتی تھی جیسے کہ کتے کو پھینکی جاتی ہے. پسینے میں شرابور وہ بچی کچھ کھا لیتی اور کچھ اپنے بہن بھائیوں کیلئے بچا کہ رکھ لیتی. (تیسری تصویر کو دیکھیں)۔


پیسے خو خدا سمجھنے والے شاید یہ بھول جاتے ہیں کہ رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے اور انکا رزق چھینے جانے میں ایک لمحہ ہی درکار ہے۔

ان سے التجا ہے کہ یا تو اپنے نوکروں کو بڑے بڑے ہوٹلوں میں لے کے مت جایا کریں اگر لے کے جانا ہے تو کم از کم انسانوں جیسا سلوک کرلیں کریں. اگر کھانے کو نہیں دے سکتے تو کم از کم ان کی عزت نفس تو ختم مت کرو. اور اللہ کے عذاب سے ڈرو جب کہ تم چلنے پھرنے کے قابل نا رہو اور فالج کے مریض بن کے دوسروں کے محتاج ہوجاو کیونکہ ہم نے بہت سارے امیر زادوں کو کتے کی موت مرتے اور بہت بڑے بڑے بحری بیڑے پلک جھپکتے غرق ہوتے ہوۓ دیکھے ہیں۔